کھیل
محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں پڑ گئی

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو عہدے سے ہٹانے کا امکان بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے غیر ملکی کوچ مائیک ہیسن کسی اور سینئر پلیئر کو ذمہ داری سونپنے کے حق میں ہیں۔مائیک ہیسن نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو خط لکھا کہ سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا فوری طور پر اجلاس بلایا جائے تاکہ دیگر امور سمیت کپتان کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرلیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا تھنک ٹینک کپتانی کی تبدیلی کے حق میں ہے، اس حوالے سے شاہین کے ساتھ ابتدائی مشاورت بھی ہو چکی ہے۔ادھرپاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے باقاعدہ طور پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک خط ارسال کیا جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کپتان کا تقرر کرنے کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے۔