Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی ملاقات،مون سون، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور

لاہور( آصف اقبال) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے ملاقات کی، جس میں مون سون، سیلابی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکریٹری، چیئرمین این ڈی ایم اے، ایس ایم بی آر اور پی ڈی ایم اے کے حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں پنجاب کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پلان 2026 پر بریفنگ دی گئی جبکہ وفاق اور پنجاب کے درمیان شدید موسمیاتی حالات کے لیے ارلی وارننگ سسٹم، پیشگی رابطہ اور مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے مون سون سے قبل موک ایکسرسائزز، پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کے درمیان مؤثر رابطے، عوامی آگاہی، ہیٹ ویو ایڈوائزری، اضلاع کی لاجسٹکس مضبوط بنانے اور سیلاب سے نمٹنے کی تیاری مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، فلڈ پروٹیکشن، ریسکیو 1122، واٹر اسٹوریج، واسا، جدید مشینری، فلڈ ریسکیو ڈرونز اور دیگر اداروں کی استعداد بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جبکہ آئندہ تین سال کے لیے جامع موسمیاتی منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہر ممکن وفاقی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button