نیتن یاہو ایسے ہتھیار مانگتے تھے جن کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا، ٹرمپ کا انکشاف

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ان سے ایسے ہتھیار مانگتے تھے جن کے بارے میں انہوں نے خود بھی کبھی نہیں سنا تھا۔اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی حکومت نے اسرائیل کو امریکا کے جدید ترین اور طاقتور ہتھیار فراہم کیے، اور اسرائیل نے ان کا مؤثر استعمال کیا۔ٹرمپ نے اپنے تحریری خطاب سے ہٹ کر نیتن یاہو کے لیے عام معافی (General Amnesty) کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے خلاف زیرِ سماعت مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں ختم کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہا، “نیتن یاہو مجھے فون کر کے ہتھیار مانگتے تھے، اور جو ہتھیار وہ چاہتے تھے، ان میں سے کچھ کے بارے میں تو میں نے پہلے کبھی سُنا بھی نہیں تھا۔”ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ وقت مشرقِ وسطیٰ میں “ایک نئے تاریخی دور کا آغاز” ہے اور امریکا اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔