دلچسپ و عجیب

امریکی ہوٹل میں بھوت پکڑنے کے مقابلے کا اعلان

امریکی شہر لاس ویگس کا سب سے پرانا اور ممکنہ طور پر سب سے زیادہ آسیب زدہ ہوٹل ایک عجیب و غریب مقابلے کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔لاس ویگس کا ایل کورٹیز ہوٹل اینڈ کیسنو مہم جووں کو ہوٹل میں ایک ویک اینڈ (ہفتہ اور اتوار) گزارنے کا موقع دینے والا ہے تاکہ وہاں موجود بھوتوں کو پکڑ سیکیں۔مہم جو اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے درخواست جمع کرائیں گے جس کے بعد صرف ایک شخص کا انتخاب کیا جائے گا۔طویل عرصے سے چلنے والا یہ لیجنڈری ایل کورٹیز فریمونٹ اسٹریٹ پر قائم ہے جس کو ’اولڈ ویگس‘ یا ’پرانا ویگس‘ بھی کہا جاتا ہے۔1941 میں کھلنے والے اس ہوٹل نے غنڈہ گردی، قتل و غارت یہاں تک کے مافوق الفطرت معاملات دیکھے ہیں۔84 سالہ تاریخ میں یہاں آنے والا ہر مہمان قدموں کی آواز اور سائے جیسی عجیب و غریب چیزیں سنتے یا دیکھتے آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button