Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

چین: ہیومنائیڈ روبوٹس کی تربیت کے لیے پہلا روبوٹک اسکول قائم

چین نے ہیومنائیڈ روبوٹس کی تربیت کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹک اسکول قائم کر دیا ہے جہاں روبوٹس کو مختلف عملی اور پیشہ ورانہ مہارتیں سکھائی جائیں گی۔مشرقی چین کے صوبہ ژیجیانگ کے شہر ہانگژو میں قائم ہانگژو روبوٹ اسکول میں روبوٹس کے لیے چار خصوصی پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں جن میں تکنیکی تعلیم، نرسنگ، فنون اور کھیل شامل ہیں۔اسکول انتظامیہ کے مطابق تمام کورسز کا مقصد روبوٹس کی مجموعی صلاحیتوں اور عملی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔جاری کردہ ویڈیوز میں اسکول کے روبوٹس کو اسکول ٹائیاں پہنے ٹیبل ٹینس کھیلتے، پیانو کی مشق کرتے اور باسکٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔نوبل لفٹ گروپ کے ایگزیکٹو صدر شو سونگوئی نے کہا کہ امید ہے روبوٹک اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد یہ روبوٹس حقیقی دنیا کے لاجسٹکس ماحول میں مؤثر انداز میں کام کرنے، عملی مسائل حل کرنے اور مختلف نوعیت کی ملازمتوں کی ذمہ داریاں انجام دینے کے قابل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button