بین الاقوامی
Trending

غزہ میں انسانی امداد پر تمام پابندیاں فوری ختم کی جائیں: برطانوی وزیراعظم

لندن: برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیر اسٹارمر نے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کی خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر معاہدے کے طے پانے کی خبر کا خیرمقدم کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا لمحہ ہے جو پوری دنیا کے لیے خوشی اور سکون کا باعث ہوگا، لیکن خاص طور پر مغویوں، ان کے اہلِ خانہ اور غزہ کی شہری آبادی کے لیے جنہوں نے گزشتہ دو سال میں ناقابلِ بیان مُشکل حالات اور مصائب کا سامنا کیا ہے۔کیئر سٹارمر کا مزید کہنا ہے کہ میں مصر، قطر، ترکی اور ریاستہائے متحدہ کی انتھک سفارتی کوششوں کا شکر گزار ہوں، جنہیں ہمارے علاقائی شراکت داروں نے تعاون فراہم کیا تاکہ اس اہم پہلے قدم کو یقینی بنایا جا سکے، اس معاہدے کو اب بلا تاخیر مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہئے اور اس کے ساتھ ہی غزہ میں زندگی بچانے والی انسانی امداد پر تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کی جانی چاہئیں۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم تمام فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں، جنگ ختم کریں اور تنازع کے منصفانہ اور دیرپا خاتمے کے لیے بنیاد قائم کریں، تاکہ طویل مدتی امن کے لیے ایک پائیدار راستہ اختیار کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ ان فوری اقدامات اور امن منصوبے کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اگلے مذاکرات کے مرحلے کی حمایت کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button