کھیل
امین الاسلام دوبارہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب

امین الاسلام بلبل ایک بار پھر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق انتخابات میں 156 میں سے 115 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔23 ڈائریکٹرز منتخب ہوئے جبکہ دو حکومتی نمائندے بعد میں شامل کیے گئے جس سے 25 رکنی بورڈ مکمل ہوگیا۔امین الاسلام، فاروق احمد اور شخاوت حسین بالترتیب صدر اور نائب صدور منتخب ہوئے۔امین الاسلام آئندہ چار برس تک یہ عہدہ سنبھالیں گے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امین الاسلام کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔