کھیل
فیفا ورلڈکپ: ایران کیخلاف متنازع فیصلے نے ایونٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھادیے

فیفا ورلڈکپ 2026 میں ایران کیخلاف ایک اور متنازع فیصلے نے ایونٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھادیے ہیں۔سیئٹل میں ایران اور مصر کے درمیان کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر تھا تاہم انجری ٹائم میں ایران نے شاندار گول داغ دیا۔گول کرنے کے بعد ایرانی کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں جشن منایا اور پورا اسٹیڈیم خوشی سے جھوم اٹھا۔تاہم کچھ ہی لمحوں بعد ایرانی کھلاڑیوں کی یہ خوشی غم میں بدل گئی جب ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) نے آف سائیڈ قرار دے کر گول مسترد کردیا۔سوشل میڈیا صارفین نے وی اے آر کے اس فیصلے کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس لمحے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی کھلاڑی کا جس مصری کھلاڑی سے موازنہ کرکے آف سائیڈ دی گئی، اس سے تھوڑا آگے ایک اور مصری کھلاڑی موجود تھا۔



