Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

شاہ رخ خان کا خاتون مداح کے محبت کے اظہار پر دلچسپ ردعمل وائرل ہوگیا

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا خاتون مداح کی جانب سے اپنے شوہر سے بھی زیادہ محبت کے اظہار پر دیا گیا ردعمل وائرل ہوگیا اور مداحوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ بھارت کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسٹار ہیں بلکہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی عوامی شخصیت ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے گزشتہ روز (25) جون کو منگلورو میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کی آمد پر جشن کا سماں بن گیا، ایئرپورٹ پر ان کی آمد سے لے کر اسٹیج پر مداحوں سے ملاقات تک، شاہ رخ خان کا ہر لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔مداحوں کی بڑی تعداد اپنے اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے امڈ آئی تھی اور تقریب کے مقام پر ہر طرف جوش و خروش پایا جاتا تھا جہاں نعروں اور مسلسل شاہ رخ خان کے نام کی گونج تھی۔سوشل میڈیا پر مذکورہ تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو نے خاص طور پر سب کی توجہ حاصل کی اور اسی پر سب سے زیادہ بات کی جارہی ہے اور اداکار سے مزید محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے نہایت گرم جوشی سے حاضرین سے گفتگو کی اور اپنے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button