کھیل

مچل مارش کی ناقابل شکست سنچری، آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے نیوزی لینڈ کے خلاف دھواں دار سنچری بناکر اپنی ٹیم کو سیریز میں فتح دلوا دی۔ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ ٹم سائفرٹ 48، کپتان بریسویل 26 اور جیمز نیشم 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے شان ایبٹ نے تین، جوش ہیزل ووڈ اور زیویئر بارٹلیٹ نے دو دو جبکہ ایڈم زیمپا اور مارکس اسٹوئنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں ایک اینڈ سے آسٹریلوی ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں تاہم کپتان مچل مارش نے ابتداء سے ہی جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔انہوں نے 52 گیندوں پر سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔مچل اوون 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شان ایبٹ 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے چار، جیکب ڈفی نے دو اور بین سیئرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button