Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافہ،ایک لاکھ لوگ مارے جانے کا خدشہ

وینزویلا کا دارالحکومت کراکس دو انتہائی طاقتور زلزلوں سے لرز اٹھا، جہاں چند سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے کہا ہے کہ زلزے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 589 ہو گئی جبکہ 2980 افراد زخمی ہیں۔یاد رہے کہ وینزویلا میں بدھ کے روز ایک منٹ کے اندر آنے والے دو طاقتور ترین زلزلوں کیوجہ سے متعدد رہائشی اور کمرشل عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں جن کے ملبے تلے اب بھی سیکڑوں افراد موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔زلزلے کے بعد ہنگامی امدادی کام جاری ہیں جہاں رضاکار ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے کوشاں ہیں اور اب تک 188 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر سڑکوں پر آگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button