بین الاقوامی
برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے برطانوی تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے اپنی ذاتی ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات ظاہر کر کے برطانوی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر دی ہے، وہ پہلی بار ایسے بادشاہ بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی انفرادی ٹیکس ادائیگیوں کو عوامی سطح پر جاری کیا ہے۔بادشاہ چارلس سوم نے مالی سال 2024-25 کے دوران 12.9 ملین پاؤنڈ (تقریباً 17 ملین امریکی ڈالر) بطور ذاتی ٹیکس ادا کیے۔ اس سے قبل مالی سال 2023-24 میں انہوں نے 11.7 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا کیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق تخت نشینی کے بعد ستمبر 2022 سے اب تک ان کی مجموعی ٹیکس ادائیگیاں 30 ملین پاؤنڈ سے تجاوز کر چکی ہیں۔محل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار شاہی مالیات سے متعلق ایک نئے دستاویز کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں، جس کا مقصد شاہی اخراجات میں شفافیت کو مزید بہتر بنانا ہے۔



