Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

میڈونا کی بائیوپک کیوں نہ بن سکی؟ پاپ کوئین نے برسوں بعد خاموشی توڑ دی

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی مجوزہ بائیوپک کے منسوخ ہونے کی اصل وجہ پہلی مرتبہ کھل کر بیان کی ہے۔طویل عرصے سے زیرِ بحث اس منصوبے کے بارے میں مداحوں میں کافی تجسس پایا جاتا تھا، تاہم اب گلوکارہ نے اس کے پس منظر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں میڈونا نے بتایا کہ اس فلم پر تقریباً چار برس تک کام جاری رہا۔ ان کے مطابق ابتدائی دو سال اسکرپٹ کی تیاری میں صرف ہوئے جبکہ اگلے دو برس بجٹ، کاسٹنگ اور پری پروڈکشن کے مختلف مراحل پر کام کیا جاتا رہا۔ تاہم بالآخر مالیاتی معاملات اور منصوبے کے حجم سے متعلق اختلافات کے باعث فلم کو روکنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔میڈونا کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا سفر غیر معمولی تجربات اور طویل جدوجہد پر مشتمل ہے، جسے مؤثر انداز میں بڑی اسکرین پر پیش کرنے کے لیے ایک بڑے بجٹ کی ضرورت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پروڈکشن کمپنی منصوبے کی لاگت اور اس کے دائرۂ کار کے حوالے سے پوری طرح مطمئن نہیں تھی، جس کے باعث معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button