Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکہ ایران مذاکرات ملتوی، مشرق وسطیٰ پر پھرجنگ کے سائے منڈلانے لگے

ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملوں کو امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کا سبب قرار دیدیا۔ذرائع ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے لبنان پرحملوں سے 16 افراد شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہی نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف مذاکرات کار قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سوئٹزرلینڈ روانگی کے لیے بالکل تیار تھے لیکن اسرائیلی جارحیت جاری رہنے کی وجہ سے ایرانی وفد کا دورہ آخری لمحات میں ملتوی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق امریکا سے ملتوی کیے گئے مذاکرات کی نئی تاریخ یا مقام کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیل کی لبنان میں کارروائی حالیہ ہفتوں کی بدترین بمباری ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ نہیں جارہے۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے بھی طے شدہ مذاکرات کی منسوخی کی تصدیق کی۔سوئس حکام نے کہا کہ جمعہ کو ہونے والے مذاکرات اب طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بھی کہا کہ مذاکرات کی تیاری جاری تھی اور امریکی وفد روانگی کے لیے تیار تھا، تاہم بات چیت کے انتظامی اور سفارتی معاملات حتمی شکل اختیار نہ کر سکے۔ ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کا لائحہ عمل ہمیشہ پیچیدہ اور غیر متوقع رہا ہے، فی الحال جے ڈی وینس کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button