بین الاقوامی
Trending

امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں: آیت اللہ خامنہ ای

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہو چکے ہیں، حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کریں گے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت ہے اور نہ ہی بنانے کا ارادہ ہے، یورنییم افزودگی کے معاملے میں ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔سپریم لیڈر نے مزید کہا ہے کہ حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات نقصان دہ ہوں گے، امریکا چاہتا ہے ہمارے پاس مڈ رینج اور دیگر میزائل نہ ہوں، دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button