Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

اسپائیڈر مین: پیٹر پارکر کی زندگی میں بڑی تبدیلیاں، نئی تفصیلات سامنے آگئیں

مارول سنیماٹک یونیورس کے مداحوں کے لیے نئی فلم ’’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘‘ کے حوالے سے اہم اور دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس میں ٹام ہالینڈ ایک بار پھر پیٹر پارکر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ نئی معلومات کے مطابق اس بار کہانی میں پیٹر پارکر کی زندگی ایک نئے اور زیادہ پیچیدہ مرحلے میں داخل ہونے جا رہی ہے۔فلم کی کہانی پچھلی فلم ’’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘‘ کے واقعات کے بعد شروع ہوتی ہے، جہاں ڈاکٹر اسٹرینج کے جادو کے نتیجے میں پوری دنیا پیٹر پارکر کو بھول چکی ہے۔ تنہائی میں رہ جانے کے بعد پیٹر نے مکمل طور پر اسپائیڈر مین کے طور پر زندگی گزارنا شروع کر دی ہے اور ایک سادہ اپارٹمنٹ میں رہتے ہوئے خود ساختہ سوٹ کے ساتھ شہر کی حفاظت کر رہا ہے۔حال ہی میں سونی پکچرز کی جانب سے جاری کیے گئے خلاصے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹر پارکر کی مشکلات ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھنے والی ہیں۔ خلاصے کے مطابق وہ اس صورتحال سے نبردآزما ہے جہاں اس کے دوست اس کی زندگی سے آگے بڑھ چکے ہیں جبکہ وہ مکمل تنہائی میں زندگی گزار رہا ہے۔نئی تفصیلات میں یہ اشارہ بھی دیا گیا ہے کہ پیٹر پارکر کی شخصیت میں ایک ایسی تبدیلی آنے والی ہے جس پر اس کا کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی نیویارک شہر کے لیے ایک نئے اور پراسرار خطرے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جسے ایک ایسا ولن قرار دیا گیا ہے جسے کوئی دیکھ بھی نہیں سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button