بین الاقوامی
Trending

وزیراعظم شہباز شریف سمیت 8 مسلم رہنماؤں کی صدر ٹرمپ سے ملاقات

واشنگٹن:واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے علاوہ ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان شریک ہوئے۔اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں غزہ میں جاری جنگ کے بعد امن، گورننس اور سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات بھی کی جس میں عالمی رہنماؤں کے مابین گرمجوشی سے مصافحہ، غیر رسمی اور بے تکلفانہ گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت آٹھ اسلامی و عرب ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ غیر رسمی تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس اہم ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔صدر ٹرمپ اور مسلم رہنماؤں کے درمیان یہ غیر رسمی گفتگو خطے میں امن، تعاون اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ہوئی۔ اس موقع پر مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے عرب اور مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں قیامِ امن کے لیے عملی کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button