فیفا ورلڈکپ میچ میں خالی نشستیں، ٹکٹ کی قیمتوں پر سوالات اٹھ گئے

فیفا ورلڈکپ 2026 کے میچ میں خالی نشستوں نے ٹکٹ کی قیمتوں پر سوالات اٹھا دیے۔گواڈالاخارا میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کے گروپ اے میچ میں جنوبی کوریا نے جمہوریہ چیک کو 1-2 سے شکست دی تاہم اس مقابلے کے دوران اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں خالی نشستوں نے توجہ حاصل کر لی۔فیفا کے مطابق میچ میں 44 ہزار 985 شائقین موجود تھے لیکن متعدد حصوں میں نشستیں خالی رہنے سے ٹورنامنٹ کی ٹکٹ پالیسی پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔اسی شہر میں 46 ہزار نشستوں والے اسٹیڈیم میں خالی جگہوں کے مناظر نے 48 ٹیموں پر مشتمل اس بڑے ورلڈ کپ کے تجارتی ماڈل پر تنقید کو مزید بڑھا دیا ہے۔شائقین کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی بلند قیمتیں عام افراد کے لیے میچ دیکھنا مشکل بنا رہی ہیں جس کی وجہ سے اسٹیڈیم مکمل طور پر بھر نہیں پا رہے۔دوسری جانب فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے ٹکٹ قیمتوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیمتیں دیگر بڑے اسپورٹس ایونٹس کے برابر ہیں۔



