بین الاقوامی
Trending

پنسلوینیا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

امریکی ریاست پنسلوینیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 3پولیس اہلکاروں کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔فائرنگ کا واقعہ پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے آکر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب موجود پولیس نے موقع دیکھتے ہی فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔امریکی حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 پولیس اہکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار مسلح شخص کی فائرنگ سے قبل علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ابتدائی طور پر ہلاک ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل کر کے جلد تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button