Select Language
کھیل

ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارت کو ہزیمت کا سامنا

کروشیا میں جاری ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارتی پہلوان کا وزن زیادہ نکلا جس کے باعث بھارتی دستے کو 57 کلو گرام فری اسٹائل کے وزن کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اولمپک برانز میڈلسٹ امان سہراوت کا وزن 1.7کلو گرام زیادہ تھا۔اس حوالے سے بھارتی آفیشل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے، امان کا وزن کیسے اور کیوں بڑھا۔واضح رہے 22 سالہ امان سہراوت دیگر پہلوانوں سے پہلے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے 25 اگست کو کروشیا پہنچے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button