بین الاقوامی
Trending

نیپال میں جین زی انقلاب: سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی نئی وزیراعظم بننے کو تیار

کٹھمنڈو: نیپال کی سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی نے عبوری حکومت سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔گزشتہ ہفتے نیپالی حکومت نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد نوجوانوں نے احتجاجی تحریک شروع کی جسے جین زی انقلاب کا نام دیا گیا۔ مظاہروں کے دوران ملک بھر میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، 30 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی گئی۔مظاہرین کی تحریک سے وابستہ رہنماؤں نے فوجی قیادت سے ملاقات کی جس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ فوج نے فسادات پر قابو پانے کے بعد امن بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جین زی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں۔ اسی دوران انہوں نے سوشیلا کرکی کا نام عبوری حکومت کی قیادت کے لیے تجویز کیا جس پر انہوں نے آمادگی ظاہر کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button