شوبز

پاکستان میرا گھر ہے مجھے گھر کی یاد آگئی، سنجے دت کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے والد، اداکار سنیل دت کے پاکستان سے متعلق جذباتی لمحات کے بارے بات کر رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت بتا رہے ہیں ایک رات دیر سے گھر واپس آئے تو دیکھا کہ ان کے والد تنہا کمرے میں آبدیدہ ہوئے نظر آئے۔ سنجے دت سمجھے کہ انہیں والدہ کی یاد آ رہی ہوگی، لیکن جب انہوں نے والد سے بات کی تو معلوم ہوا کہ وہ اپنا اصل گھر، پاکستان یاد کر رہے ہیں۔سنجے دت نے بتایا کہ ان کے والد نے کہا تھا کہ انہیں نیند نہیں آ رہی کیونکہ انہیں اپنا گھر اپنا پاکستان یاد آ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا اور والد کو سمجھانے کی کوشش کی کہ ان کا گھر یہی ہے، مگر والد نے پنجابی میں کہا کہ ’پاکستان میرا گھر ہے مینو گھر دی یاد آگئی‘۔سنجے دت نے مزید کہا کہ جو تقسیم کے وقت ہوا تھا وہ دونوں طرف کے لوگوں کیلئے مشکل بات تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button