بین الاقوامی
Trending

ریکارڈ توڑ گرمی نے برطانیہ، جاپان اور جنوبی کوریا کو لپیٹ میں لے لیا

رواں سال برطانیہ، جاپان اور جنوبی کوریا میں تاریخ کی سب سے شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، جس نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔برطانیہ میں جون تا اگست اوسط درجہ حرارت 16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جو 1884 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس دوران چار ہیٹ ویوز آئیں اور کئی علاقوں میں قحط کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ گھروں اور پبلک مقامات پر ایئر کنڈیشنر نہ ہونے کے باعث عوام کے لیے گرمی برداشت کرنا مشکل ہو گیا۔جاپان میں بھی اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.36 ڈگری زیادہ رہا، جو 1898 کے بعد سب سے بلند ہے۔ سخت گرمی کے باعث مئی سے اگست کے درمیان 84 ہزار سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ جاپان میں چیری کے درخت بھی متاثر ہوئے ہیں اور ماؤنٹ فوجی کی برفانی چادر معمول سے زیادہ دیر تک غائب رہی۔جنوبی کوریا میں اوسط درجہ حرارت 25.7 ڈگری تک پہنچ گیا، جو 1973 سے اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ مشرقی شہر گانگ نینگ میں خشک سالی کے باعث پانی کی شدید کمی ہوگئی اور حکومت نے قومی آفت کا اعلان کرتے ہوئے گھروں میں پانی کی پابندیاں لگا دیں۔ماہرین کے مطابق یہ ریکارڈ توڑ گرمی انسانی سرگرمیوں سے ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کا نتیجہ ہے، اور آنے والے برسوں میں مزید شدید ہیٹ ویوز کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button