بین الاقوامی

امریکی فورسز کا وینیزویلا کی کشتی پر حملہ، 11 منشیات فروش ہلاک کرنے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے منگل کو ایک کشتی پر کارروائی کرتے ہوئے 11 منشیات فروشوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کے مطابق یہ گروہ وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کے کنٹرول میں تھا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں ایک اسپیڈ بوٹ دکھائی دیتی ہے جو چند لمحوں بعد زوردار دھماکے سے تباہ ہو جاتی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں منشیات سے بھری کشتی کو تباہ کیا، یہ کشتی امریکا کی طرف منشیات منتقل کر رہی تھی۔ صدر کے مطابق اس کارروائی میں امریکی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔امریکی صدر نے خبردار کیا کہ یہ پیغام ان تمام کارٹلز اور گروپوں کے لیے ہے جو امریکا میں منشیات لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اپنی پوری طاقت استعمال کرتے ہوئے منشیات کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کرے گا۔ ان کے مطابق یہ کشتی وینیزویلا سے روانہ ہوئی تھی۔ادھر وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے الزام عائد کیا کہ امریکا کی بحری تعیناتی ان کے ملک کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ وینیزویلا اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔امریکا اور وینیزویلا کے تعلقات حالیہ دنوں میں مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ امریکا نے مادورو کی گرفتاری پر انعام بڑھا کر 5 کروڑ ڈالر کر دیا ہے جبکہ کراکس نے اقوام متحدہ سے امریکی فوجی تعیناتی ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button