شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑی،اداکارہ کومل عزیز کا چونکا دینے والا انکشاف

اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ شوبز کا ماحول پڑھے لکھے لوگوں کے لیے سازگار نہیں۔معروف اداکارہ کومل عزیز نے بالآخر اپنے عروج کے دور میں شوبز دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی تلخ وجہ بتادی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کومل عزیز نے بتایا کہ شوبز میں کبھی بھی پیسوں کا مسئلہ نہیں رہا تھا اور میں اپنے بزنس سے بھی اچھا کما رہی تھی۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ شوبز چھوڑنے کی وجہ مالی نہیں تھی بلکہ انڈسٹری کا ماحول دن بدن ناقابلِ برداشت ہوتا جا رہا تھا۔کومل عزیز نے صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہاں پڑھے لکھے لوگوں کے لیے فضا سازگار نہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ شوبز میں کام کے اوقات بھی طویل ہوتے ہیں پھر سیاست بہت ہے اور نہ وقت پر کھانا ملتا ہے اور نہ صفائی کے کوئی خاص انتظام کیا جاتا ہے۔کومل عزیز نے مزید کہا کہ شوبز چھوڑنے کی وجوہات میں یہ سب بھی شامل تھا اور مجھے اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرا بزنس بہت اچھا چل رہا ہے اور یہ ماحول میرے لیے سازگار بھی ہے اس لیے دل بھی لگ گیا ہے۔ شہرت سب کچھ نہیں ہوتا۔کومل عزیز نے یہ بھی بتایا کہ اسی ماحول اور سیاست کے باعث ہی ان کی شوبز میں کسی سے قریبی دوست نہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر ایسا ہے۔