کھیل
سابق آسٹریلوی کپتان کینسر کے مرض میں مبتلا، مداحوں کیلیے پیغام جاری

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مائیکل کلارک نے لکھا کہ اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے۔ میری ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے۔سابق کپتان نے مداحوں کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جِلد کا معائنہ کراتے رہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور فوری تشخیص اہم ہے۔مائیکل کلارک نے کینسر کی جلد تشخیص کیے جانے پر ڈاکٹر کا شکریہ بھی ادا کیا۔