0

پی ایس ایل 9: ایک اور کھلاڑی پر جرمانہ

پی ایس ایل 9 میں امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرنے پر سکندر رضا پر میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سکندر رضا پر امپائر کے فیصلے سے اختلاف کی وجہ سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔یہ واقعہ اتوار کی شام کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔رضا نے کھیل کے دوران تین بار ڈلیوری کے حوالے سے امپائر کے فیصلے سے اپنے بازو اٹھا کر، سر ہلا کر اور اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلیوری کو وائیڈ بال کہنا چاہیے تھا۔اس کارروائی سے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی ہوئی، جو کہ HBL PSL گیم کے دوران کھلاڑیوں کو امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے سے منع کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں