
امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ویزے جاری کرنا بندکردیے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ورکر ویزا کا اجراء فوری طور پر روکا جارہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی ڈرائیوروں کے ٹرک چلانے سے نہ صرف امریکی شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑ رہی ہیں بلکہ غیر ملکی ٹرک ڈرائیور مقامی ٹرک ڈرائیوروں کے ذریعہ معاش کو بھی کم کر رہے ہیں۔چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ نے غزہ سے آنے والے فلسطینیوں کے لیے بھی سیاحتی ویزے روکنے کا اعلان کیا تھا۔محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے قلیل تعداد میں جاری حالیہ ویزوں کی جانچ پڑتال کے لیے ویزوں کا اجرا روکا گیا ہے۔