انسانی زندگی کے حوالے سے تاریخ کے چند ہولناک ترین حادثات

دنیا کی تاریخ میں متعدد قدرتی آفتوں نے انسانی جانیں نگلی ہیں لیکن ان میں چند ایسی ہیں جو کہ خوفناک ترین ثابت ہوئی ہیں۔1) دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا اور ہولناک حادثہ اگر جانی نقصان کے لحاظ سے دیکھا جائے تو وہ ہے بھولا سائیکلون۔یہ طوفان 12 نومبر 1970 کو مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) میں آیا۔ یہ طوفان مع سیلاب تھا۔ جانی نقصان کی بات کی جائے تو اندازاً اس میں 3 سے 5 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔یہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا اور ہلاکت خیز طوفان اور انسانی جانی نقصان کے لحاظ سے سب سے بڑا حادثہ مانا جاتا ہے۔2) دوسرا حادثہ بھوپال گیس سانحہ ہے جو 1984 کو بھارت میں پیش آیا۔ ایک کیمیائی پلانٹ سے زہریلی گیس Methyl Isocyanate کا اخراج ہوا جس سے تقریباً 15000 سے زائد اموات اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے۔3) تیسرے نمبر پر چرنوبل نیوکلئیر حادثہ ہے جو 1986 میں یوکرین میں پیش آیا۔ ایٹمی بجلی گھر میں دھماکہ اور تابکاری کا اخراج ہوا جس سے فوری طور پر درجنوں اموات ہوئیں اور بعد میں تابکاری کے اثرات سے ہزاروں افراد کینسر اور دیگر بیماریوں کا شکار ہوکر ہلاک ہوئے۔4) چوتھے نمبر پر ہیلی فیکس دھماکہ ہے جو کینیڈا میں 1917 میں ہوا۔ اس میں بارود سے بھرا ایک جہاز بندرگاہ میں پھٹ گیا تھا جس میں تقریباً 2000 اموات اور 9000 زخمی ہوئے۔ یہ اس اُس وقت کا سب سے بڑا غیر ایٹمی دھماکہ تھا۔