Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

سجل علی کا نیا اسٹائل سوشل میڈیا پر چھا گیا

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے منفرد اور بولڈ نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جہاں مداح ان کے اس نئے لک کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ شارٹ بوائے کٹ ہیئر اسٹائل اور ہائی کالر لباس میں نظر آئیں۔ سادگی کے ساتھ انہوں نے پوسٹ کو “11:11 Hi” کا کیپشن دیا اور اپنی بہن صبور علی کو بھی ٹیگ کیا۔سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں میک اپ کے بغیر مرر سیلفیز بھی شیئر کیں جس پر مداحوں نے ان کے نیچرل اور پُراعتماد انداز کو خوب سراہا اور انہیں “مین کریکٹر انرجی” قرار دیا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا، صبور علی نے لکھا “یہی تو میں چاہتی تھی” جبکہ اداکارہ اشنا شاہ نے کہا “کچھ دلچسپ ہونے والا ہے”۔ امر خان اور سعدیہ غفار سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی سجل کے نئے لک پر حیرت اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button