Select Language
ٹیکنالوجی

سورج کی سرگرمیاں جانچنے کیلئے ناسا نے مستقل طور پر پر اے آئی سے مدد حاصل کرلی

ناسا نے حال ہی میں سورج کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اب مستقل بنیادوں پر اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔یہ نیا اے آئی ماڈل Surya ہے جسے ناسا اور آئی بی ایم نے مل کر ایک جدید اے آئی فاؤنڈیشن ماڈل کے طور پر متعارف کرایا ہے۔اس کا نام Surya سنسکرت زبان کے لفظ سے متاثر ہوکر رکھا گیا ہے جس کا مطلب سورج ہے۔یہ ماڈل شمسی طوفانوں اور فلیئرز کی پیشگوئی میں نمایاں بہتری لائے گا۔ یہ ماڈل ناسا کے سولر ڈائنامک آبزرویٹری کے نو برس سے زائد مسلسل ریکارڈ کیے گئے ڈیٹا پر تربیت یافتہ ہے۔Surya سولر فلیئیر کو حتمی مشاہدے سے دو گھنٹے پہلے ویژوئل انداز میں پیشگوئی کر سکتا ہے جو روایتی طریقوں سے تقریباً 16 زیادہ درست ہے۔سولر اسٹورمز زمین پر سیٹلائٹس، جی پی ایس، مواصلات، توانائی نظام اور خلائی مشنز کے لیے خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ Surya کی مدد سے ان خطرات سے پہلے متنبہ کر کے بچاؤ ممکن بنایا جائے گا۔یہ ایک طویل المدت عملی اقدام ہے کیونکہ ماڈل مسلسل ڈیٹا سے تربیت پاتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button