Select Language
کھیل

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قومی کرکٹرز پر مشتمل چیریٹی میچ کے انعقاد کا فیصلہ

سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پشاور میں قومی کرکٹرز پر مشتمل چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہد آفریدی اور یونس خان سمیت کئی سابقہ اور موجودہ کھلاڑی شرکت کریں گے۔کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ میچ کے ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدنی اور تشہیری رقم سیلاب زدگان کی امداد پر خرچ ہوگی۔کمشنر پشاور کے مطابق میچ پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ کے دوران عوام کی دلچسپی کے لیے فنکاروں، گلوکاروں اور دیگر مشہور شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔میچ کے انعقاد اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کمشنر پشاور نے تین دن بعد اجلاس طلب کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button