بین الاقوامی
Trending

غزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال، مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

تل ابیب: غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی کال پر تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔تل ابیب میں فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر بھی بڑی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کیا جبکہ اسرائیلی مظاہرین نے سڑکوں پر آگ لگا کر متعدد شاہراہیں بھی بلاک کردیں۔اسرائیلی مظاہرین نے جنگ روکو، یرغمالیوں کو واپس لاؤ کے پلےکارڈ اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے غزہ میں جنگ روکو کے نعرے لگائے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین کے خلاف کارروائی میں اسرائیلی پولیس نے تقریباً 30 مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملک گیر احتجاج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ کے خلاف مظاہرے حماس کو تقویت دینے کا سبب بن رہے ہیں، حماس کے خاتمے کے بغیر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والے حماس کو مضبوط کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button