بین الاقوامی

دنیا نے مودی کے جھوٹے دعوے مسترد کیے، پاک فوج کا وقار بڑھا؛ بھارتی میجر جنرل کا اعتراف

سابق بھارتی جنرل یش مور نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہا دنیا نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا۔بھارت کے ریٹائرڈ فوجی افسران بھی پاکستان سے جنگ میں مودی کے بے بنیاد دعوؤں کو جھوٹ قرار دے رہے ہیں اور پاک فوج کے مؤقف کی تائید کرتے نظر آتے ہیں۔میجر جنرل ریٹائرڈ یش مور نے دو ٹوک انداز میں کھل کر کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا نے پاکستان پر کوئی سوال نہیں اٹھایا بلکہ پاکستان آرمی چیف اور پاک فوج کا وقار مزید بڑھ گیا۔یش مور نے سوال اٹھایا کہ بھارت کب تک اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟یش مور نے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی، جبکہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔انھوں نے بھارتی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے کھلے عام جھوٹ بولے، جھوٹے دعوے کیے جیسے "اسلام آباد پہنچنا” اور "کراچی کو آگ لگانا” وغیرہ۔یش مور نے مزید کہا کہ بھارت کے سنسنی پھیلانے والی میڈیا نے اپنی واہیات رپورٹنگ سے دنیا بھر میں ملک کی ساکھ خراب کی اور ہر کوئی ہمارا مذاق بنا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button