بین الاقوامی
Trending

صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہاکہ صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ غزہ میں امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے، دنیا میں خوشحالی اور امن امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، غزہ میں امداد کا نظام بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ٹیمی بروس نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر قبضے کی خبروں میں صداقت نہیں، غزہ میں حماس کی حکمرانی کسی صورت قبول نہیں، امریکا نے غزہ میں بڑے پیمانے پر خوراک پہنچائی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اہم امریکی عہدے دار جلد روس کا دورہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button