بین الاقوامی
Trending

مڈٹاؤن پارک ایونیو مین ہیٹن25 اور51اسٹریٹ پرفائرنگ کا دلخراش واقعہ، بنگلہ دیشی نثراد پولیس افسر سمیت5افراد جان کی بازی ہار گئے

پولیس دیدار السلام نے پولیس یونیفارم کی لاج رکھی اوراپنے حلف کی پاسداری کی ،دیدار السلام انتہائی فرض شناس پولیس افسر تھا نیویارک پولیس کمشنرنے اُسے ہیرو قرار دیا
نیویارک اُردو ٹائمز(رپورٹ: انجم خلیل) نیویارک سٹی مین ہیٹن کے مڈٹاؤن میں مصروف ترین علاقے پارک ایونیو 52اور51 اسٹریٹ پرفائرنگ کے واقعہ میںایک پولیس افسر سمیت 5افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ملزم نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس افسر دیدار الاسلام کا تعلق بنگلہ دیش سے ہےجس کی عمر 36 سال تھی جو اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا اور دو بچوں کا باپ تھاجبکہ اس کے ہاں تیسرےبچے کی پیدائش اگلے ماہ متوقع تھی۔ملزم نے جس عمارت میں فائرنگ کی اس میںاہم ترین فنانشل دفاتر واقع ہیں۔ملزم ایک 27 سالہ شخص بلیک کلر کی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں آیا سڑک پر گاڑی اس نےڈبل پارک کی اور ہاتھ میںسیمی آٹومیٹک M4رائفل لیکر برآمد ہوا۔ ملزم چلتا ہواقریبی عمارت میں داخل ہوا وہاں پر موجود پولیس آفیسر دیدار الاسلام نے اسے روکنے کی کوشش کی اوراسلحہ چھیننا چاہا جس پر ملزم نے دیدار الاسلام کو گولی ماردی ۔دیدارالاسلام 4سال سے نیویارک سٹی پولیس میں نوکری کر رہا تھا۔ملزم نے پولیس افسر کو قتل کر کے بعد وہاں موجود سکیورٹی گارڈ کو بھی گولی مار کرقتل کردیا۔پھر عمارت کے 33ویں فلور پر گیا اور وہاںایک اورشخص کو گولی مار دی۔پھر ایک سکیورٹی گار ڈ کے ساتھ تعینات ایک خاتون کو جو چھپنے کی کوشش کررہی بھی فائرنگ کر کے قتل کردیا،فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔اس واقعہ کے بعد شہر میں سوگ کا سماں پیدا ہوگیا۔ ڈیپارٹمنٹ آف پولیس کے مطابق اہلکار دیدار السلام نے اپنے یونیفارم کی لاج رکھی اوراپنے حلف کی پاسداری کی ۔بتایاگیا ہے کہ دیدار السلام انتہائی فرض شناس پولیس افسر تھا۔پولیس نے تحقیقات شروع کردیں جس کے مطابق ملزم کا نام شین تامورا تھا اور اس کا تعلق نیواڈا سے ہے۔ملزم کی گاڑی سے مزید گن اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔رواں برس 250 سے زیادہ ایسے واقعات ہو چکے ہیں ۔پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پریس کانفرنس میں میڈیا سےگفتگو میںپولیس کمشنر جیسیکا لینچ نے دیدار الاسلام کو خراج عقیدت پیش کیا اوراُسے ہیرو قرار دیاآفیسر دیدار الاسلام کی بہادری کی تعریف کی اس موقع پر انکی بیوہ بھی اس موقع پر موجود تھیں جن کے چہرے پر پریشانی اور آنکھوں سے آنسو جاری تھے ۔علاوہ ازیں جاں بحق ہونے والے پولیس افسر دیدار الاسلام کوبرونکس کی مسجد میں پورے اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ میں نیویارک پولیس کمشنرسمیت اعلیٰ پولیس افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button