دلچسپ و عجیب

رشوت قبول نہ کرنے والے روسی اہلکاروں میں رشوت جتنی رقوم کے برابر انعامات تقسیم

روس کے علاقے روستوُف میں حکام نے رشوت نہ لینے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ماضی میں آفر کی گئیں رشوت کے برابر انعامی رقم سے نوازا گیا ہے۔روستوُف پولیس ڈائریکٹوریٹ نے ایک نئی اینٹی کرپشن پالیسی شروع کی ہے جس کے تحت جس پولیس اہلکار نے رشوت نہ لی اور اسے رپورٹ کیا، اسے اس پیش کردہ رقم کی مکمل مقدار بطور انعام دی جاتی ہے۔روستوُف کے پولیس چیف نے وضاحت کی کہ یہ اقدام دیانت داری کے فروغ اور پذیرائی میں کیا جا رہا ہے اور اہلکاروں کو بالکل وہی رقم دی جاتی ہے جو رشوت دینے والا پیش کرتا ہے۔صرف 2 مہینوں میں تقریباً 25 رشوت لینے اور دینے کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔2025 کی پہلی ششماہی میں 767 کرپشن سے متعلق واقعات سامنے آئے اور 260 رشوت کی کوششیں پکڑی گئیں جن میں سے 135 کیسز پولیس نے خود رپورٹ کیے۔ایک ٹریفک پولیس انسپکٹر نے تقریباً 30,000 روبل (یعنی 384 ڈالر) کا انعام وصول کیا جو اس نے رشوت لینے سے انکار کرنے پر حاصل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button