بین الاقوامی
Trending

امریکی کمپنی آسٹرونومرکے سابق سی ای او کا کولڈ پلے کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

امریکی کمپنی آسٹرونومر Astronomer کے سابق سی ای او اینڈی بائرن نے کولڈ پلے انتظامیہ کیخلاف قانونی جنگ چھیڑنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اینڈی کالڈ پلے منتظمین کیخلاف مقدمہ کرنے والے ہیں اور وہ ان پر بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نجی لمحات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کریں گے۔ آسٹرونومر کے سابق سی ای او کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کولڈ پلے کنسرٹ کے دوران بڑی اسکرین پر وہ اپنی کمپنی کی ایچ آر ہیڈ کے ساتھ معاشقہ لڑاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔کنسرٹ کا یہ منظر انٹرنیٹ پر آگ کی طرح تیزی سے پھیل گیا تھا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر میمز کی بھرمار کردی تھی۔ واضح رہے کہ اس اسکینڈل کے بعد اینڈی بائرن نے Astronomer سے مستعفیٰ ہوگئے تھے جبکہ ان کی مبینہ گرل فرینڈ کمپنی کی ایچ آر ہیڈ نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button