کھیل

اعظم خان کی ٹرانسفارمیشن والی تصویر دیکھ کر مداح حیران، کرکٹر کی وضاحت بھی آگئی

پاکستانی بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی جسمانی تبدیلی کی تصویر کے بارے میں وضاحت پیش کی ہے۔حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اعظم خان نے صرف 2 ماہ میں حیران کن طور پر 69 کلو وزن کم کیا ہے، جس پر مداحوں نے ناصرف ان کی تعریف کی بلکہ حیرت کا اظہار بھی کیا تاہم کچھ صارفین نے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔اعظم خان نے انسٹاگرام پر اپنی وائرل تصویر شیئر کی اور ردعمل میں لکھا کہ کام جاری ہے، مگر یہ تصویر 2020 کی ہے، یوں انہوں نے واضح کیا کہ یہ تصویر حالیہ نہیں بلکہ پرانی ہے۔واضح رہے کہ اعظم خان ماضی میں بھی اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ رہے ہیں، 2021 میں رپورٹ ہوا تھا کہ وہ قومی معیار پر پورا اترنے کے لیے پہلے ہی تقریباً 30 کلو وزن کم کر چکے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا اگرچہ وہ اپنی جسمانی ساخت نہیں بدل سکتے لیکن ان کی توجہ فٹنس برقرار رکھنے اور بہتر کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button