شوبز

معروف بھارتی کامیڈین فش وینکٹ چل بسے

بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے 53 سالہ معروف کامیڈین منگالم پالی وینکٹیش المعروف فش وینکٹ چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فش وینکٹ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کے گردے فیل ہوچکے تھے۔وینکٹ کئی روز سے بھارتی شہر حیدرآباد کے مقامی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھے اور گزشتہ روز وہ چل بسے۔انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2000 میں کیا اور کئی سپرہٹ فلموں میں بطور ولن و کامیڈین اداکاری کے جوہر دکھائے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں اداکار پربھاس سے منسوب جعلی فون کال پر ان کی فیملی کو گردوں کی پیوندکاری کیلئے 50 لاکھ بھارتی روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button