بین الاقوامی

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک

ہوچی منہ: ویتنام میں کشتی الٹنے سے 34 سیاح ہلاک ہو گئے، ونڈر سیز نامی کشتی پر 53 افراد سوار تھے۔یہ حادثہ خراب موسم کے باعث شمالی ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہا لانگ بے میں پیش آیا، کئی سیاح اب تک لاپتا ہیں، مرنے والوں میں بیشتر ویتنامی شہری ہیں جو دارالحکومت ہنوئی سے سیاحت کی غرض سے آئے تھے۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث حادثے میں بچ جانے والوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک 11 افراد کو پانی سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔ویتنامی بارڈر گارڈز اور بحریہ کا کہنا ہے کہ ونڈر سیز نامی کشتی پر 53 افراد سوار تھے جب طوفان کے باعث وہ الٹ گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق زندہ نکالے جانے والوں میں ایک دس سالہ بچہ بھی شامل ہے جو الٹنے والی کشتی کے نیچے بننے والے ایک ایئر پاکٹ میں پھنس گیا تھا، اب تک کم از کم آٹھ بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button