مشہور فلم ’سٹیزن کین‘ میں استعمال ہونیوالی یادگارانتہائی مہنگے داموں فروخت

ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’سٹیزن کین‘ میں استعمال ہونے والا روز بڈ سلیڈ 1 کروڑ 47 لاکھ ڈالر میں نیلامی کے بعد دوسری سب سے مہنگی فروخت ہونے والی فلمی یادگار بن گئی۔1941 میں ریلیز ہونے والی اورسن ویلس کی فلم میں استعمال ہونے والا یہ سلیڈ (جو کہ فلم میں استعمال ہونے والے تین سلیڈ میں سے ایک ہے) گریملنس کے ڈائریکٹر جو دانتے کے پاس تھا جو ان کو 1984 میں پرانے آر کے او پکچرز اسٹوڈیو میں کام کے دوران ملا تھا۔جو دانتے نے یہ سلیڈ ہیریٹج آکشن کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کیا اور 1 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار ڈالر قیمت وصول کی۔ اس قیمت میں فروخت کے بعد یہ یادگار دوسری سب سے مہنگی فروخت ہونے والی فلمی یادگار بن گئی۔اس سے قبل مشہور فلم دی وزرڈ آف آز کے جوتوں نے 2024 میں 3 کروڑ اور 25 لاکھ ڈالر میں فروخت کے بعد سب سے مہنگی فروخت ہونے والی فلمی یادگار کا ریکارڈ بنایا تھا۔