بین الاقوامی
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا امریکی فوڈ چین پر حملہ

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گوشت فروخت امریکی فوڈ چین پر حملہ کرکے زبردستی ریسٹورنٹس بندکرادیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے غازی آباد اور اتر پردیش میں امریکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹس پر دھاوا بول دیا جس دوران انتہا پسندوں نے ریسٹورینٹس کو زبردستی بند کرادیا۔اترپردیش میں ہندوانتہا پسندوں نے امریکی فوڈچین سمیت دیگر شاپس پر بھی حملہ کیا اور نعرے لگاکر شاپس بند کرادیں۔ہندو پسندوں کے امریکی فوڈ چین پر حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں مشتعل افراد جھنڈے اٹھائے فوڈ چین میں داخل ہوکر زبردستی ریسٹورینٹس بند کرارہے ہیں۔بھارت میں مقیم ہندو ’ساون‘ کو ایک مقدس مہینہ تصور کرتے ہیں، اس موسم کے دوران بہت سے ہندو روزے رکھتے ہیں، ان دونوں گوشت، شراب حتٰی کہ پیاز اور لہسن کے استعمال سے بھی پرہیز کرتے ہیں۔