شوبز

اس عمر میں ایکشن فلم نہیں کی جارہی، سلمان خان نے زندگی کی مشکل ترین فلم کا نام بتا دیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم بیٹل آف گلوان کو اب تک کی سب سے مشکل فلم قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کو اپنے کیریئر کی سب سے زیادہ جسمانی مشقت طلب فلموں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ یہ فلم 2020 کے گلوان وادی جھڑپ کے پس منظر پر مبنی ہے اور اسے اپوروا لاکھیا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے انکشاف کیا کہ فلم کے لیے انہیں شدید تربیت، دوڑ، مارشل آرٹس اور سرد موسم میں شوٹنگ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ ان کی فلمی زندگی کا سب سے مشکل کردار ہے۔ان کا کہنا تھا، "جسمانی طور پر یہ فلم بہت demanding ہے، ہر دن کے ساتھ یہ مزید مشکل ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ لداخ کے بلند و بالا اور ٹھنڈے علاقوں میں کی جائے گی، جہاں 20 دن شوٹنگ اور 7 سے 8 دن ٹھنڈے پانی میں کام کرنا ہوگا اور اس کیلئے انہیں اپنی فٹنس کا بھی بہت خیال کرنا پڑے گا۔ سلمان خان نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ فلم کا ریلیز شیڈول جنوری 2026 کے لیے رکھا گیا ہے اس کے ساتھ انہوں نے اپنی ماضی کی مقبول فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے سیکوئل کی بھی تصدیق کی جو پہلی فلم کی جذباتی تھیم سے جُڑی ہوگی۔یاد رہے کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سلمان خان اب 59 برس کے ہوچکے ہیں جو اب سے کچھ دن قبل اپنی بیماریوں سے متعلق انکشاف کی وجہ سے سُرخیوں کا حصہ بنے ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے پھر سے مضبوط کم بیک کیا ہے جس پر مداح بےحد خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سلمان ایک بار پھر پہلے کی طرح جوان نظر آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button