روسی حملوں کا مقابلہ: امریکا کا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم دینے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ وہ روسی میزائل حملوں کا مؤثر جواب دے سکے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یوکرین کو وہ جدید دفاعی سسٹمز دے گا جن کی اُسے "اشد ضرورت ہے۔ٹرمپ نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ ایک نئے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق نیٹو اتحادی ممالک ان ہتھیاروں کی کچھ قیمت امریکا کو ادا کریں گے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے پیٹریاٹ سسٹمز یوکرین کو دیے جائیں گے۔دو ہفتے قبل ہی امریکا نے یوکرین کو اسلحہ فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی تھی، جس پر کئی سوالات کھڑے ہوئے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ روس اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ اور یوکرین میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے دباؤ کا حصہ ہو سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے حالیہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چاہتے تھے پیوٹن کے ساتھ مل کر جنگ ختم کریں، مگر روسی حملوں نے انہیں مجبور کر دیا کہ وہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کریں۔