بین الاقوامی
Trending

سعودیہ کی قومی فضائی کمپنی کو پیرس ایئر شو میں بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس کا اعزاز مل گیا

کراچی:سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’’سعودیہ‘‘ کو پیرس ایئر شو میں بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ترجمان سعودیہ ائیر لائنز کے مطابق ایئر لائنز عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی، دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔سعودی ایئرلائن (سعودیہ) کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں سے مسافروں کو سعودی عرب کے اہم مقامات تک پہنچایا جاتا ہے۔یہ اعزاز مسافروں کے سفر کے ہر لمحے کو بہتر بنانے کیلئے ’سعودیہ‘ کی ٹیم کی غیر معمولی کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے، سعودیہ ایئر لائنز نے پاکستانی مسافروں کے اطمینان اور خدمات کے معیار میں مزید اضافہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button