شوبز

فنکاروں کی پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی، بھارت کو مؤثر جواب پر زبردست خراج تحسین

بھارت نے اپنی فضائی حدود سے ملک کے مختلف مقامات پر رات کے اندھیرے میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔ پاکستان کے فنکاروں کی جانب سے بھارتی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت ردعمل عمل دیا جارہا ہے۔پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ جو بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم بھی کر چکی ہیں، ماہرہ خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا۔ ماہرہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔اداکار بلال عباس خان نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے ذلت آمیز اقدامات کو بزدلانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا پاکستانی قوم پہلے سے زیادہ متحد اور فخر سے ساتھ ساتھ کھڑے ہیں۔بھارتی فلم صنم تیری قسم میں بطور مرکزی اداکارہ کام کرنے والی ماورا حسین نے پاکستان پر بھارت کے حالیہ بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔حالیہ حملوں کی روشنی میں، فرحان سعید نے پاکستان کی آزادی اور بھارت سے علیحدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قائداعظم کا شکریہ ادا کیا۔اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازش کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے جھوٹے پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے اور کشیدگی بڑھانے پر بھارت پر شدید تنقید کی۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ جنگ نہیں ہے بلکہ ایک پڑوسی کی انا کا برتاؤ ہے جو ایک بات کو ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button