شوبز

کترینہ اور وکی کوشل کے اپارٹمنٹ کا کرایہ کتنا ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

بھارتی اداکار وکی کوشل نے جوہو اپارٹمنٹ کے کرایہ نامہ میں تین سال کے لیے توسیع کروادی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھاوا اسٹار وکی کوشل نے ممبئی کے الیٹ کلاس رہائشی علاقے جوہو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کا کرایہ نامہ مزید تین سال کے لیے ری نیو کروا لیا ہے۔ رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق، اس نئے معاہدے کے تحت جنوری 2025 سے شروع ہونے والے پہلے دو سالوں میں ماہانہ کرایہ 17.01 لاکھ بھارتی روپے مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ تیسرے سال میں یہ کرایہ بڑھ کر 17.86 لاکھ روپے ہو جائے گا۔ مجموعی طور پر، اس معاہدے کی مدت میں وکی کوشل تقریباً 6.2 کروڑ روپے 3 سال تک کرائے کی مد میں ادا کریں گے۔یہ اپارٹمنٹ راج محل نامی ایک رہائشی عمارت میں واقع ہے، جس کا رقبہ تقریباً 2,781.83 مربع فٹ ہے۔ وکی اور کیٹ کے گھر کے اس معاہدے میں تین کار پارکنگ کی جگہیں بھی شامل ہیں۔وکی کوشل نے اپنے اس اپارٹمنٹ کیلئے 1.75 کروڑ بھارتی روپے بطور سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کروائے ہیں، جبکہ 1.69 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 1,000 روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی گئی ہے۔یاد رہے کہ جوہو ممبئی کا ایک معروف رہائشی علاقہ ہے جہاں کئی دیگر فلمی شخصیات بھی رہائش پذیر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button