بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ روس معاہدے پر صحیح کام کرے گا، پیوٹن نے امید افزا بیان دیا لیکن یہ مکمل نہیں تھا، پیوٹن سے بات کرنا پسند کروں گا لیکن ہمیں جنگ کو تیزی سے ختم کرنا ہوگا، امریکی حکام اس وقت روس میں یوکرین کے بارے میں سنجیدہ گفتگو کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ نیٹو میرے اقدامات کی وجہ سے بہت مضبوط ہوا، میرے خیال میں گرین لینڈ کا الحاق امریکا کے ساتھ ہو جائے گا، ہمیں گرین لینڈ پر ایک معاہدہ کرنا ہے۔نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ گرین لینڈ کی امریکا میں شمولیت پر نیٹو کو اس میں نہیں گھسیٹنا چاہتا، ہمیں مزید ہتھیار بنانے کی ضرورت ہے، ہم روس اور چین سے پیچھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button