0

ویمنز پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان کی پرفارمنس کے چرچے

بنگلورو: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارم کیا جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔23 فروری کو بنگلورو کے چناسوامی سٹیڈیم میں ویمنز پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سمیت دیگر اسٹارز ورون دھون، شاہد کپور، کارتک آریان، سدھارتھ ملہوترا، ٹائیگر شروف سمیت دیگر اسٹارز نے شاندار پرفارم کرکے شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کے گانوں پر پرفارم کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی ہے۔ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئنز ممبئی انڈینس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایونٹ 23 فروری سے 17 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں